نئی دہلی،یکم ڈسمبر(ایجنسی) عدم رواداری پر لوک سبھا میں جاری بحث میں حصہ لیتے ہوئے کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے منگل کو مودی حکومت پر تنقید کی۔ راہل نے کہا کہ جنونی لوگوں نے کئی لوگوں کو مار ڈالا لیکن مودی نے کچھ نہیں کہا۔ راہل نے کہا، میں
حکومت سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ پاکستان سے غلط چیزیں نہ سیکھے.
راہل نے مرکزی وزیر وی کے سنگھ پر تنقیدکرتے ہوئے کہا، 'آئین کی بات کی جاتی ہے لیکن دلتوں کو کتا کہنے والے مرکزی وزیر کو برخاست نہیں کیا جاتا ہے.'